تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ تاحال جاری ہے تاہم آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 50 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 542 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 28 ہزار 772 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے 1668ڈالر فی اونس ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 668 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -