کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 150روپے کا اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 45 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 357 روپے ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1709 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 45 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 357 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ 40 روپے کمی کے ساتھ 1580 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34 روپے 28 پیسے کی کمی کے بعد 1354 روپے 60 پیسے کی سطح پر آگئی۔