کراچی / اسلام آباد : عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت میں 09 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 9 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 1589 تک پہنچ گئیں۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اضافے کے منفی نتائج مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے اور قیمتوں میں پچاس روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت91550 روپے ہوگئی، جبکہ10گرام سونا43 روپے اضافے کے بعد 78489 روپے کا ہوگیا۔
آج کے بھاؤ
فی تولہ : 91،550 روپے
دس گرام : 78 ہزار 489 روپے
کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔