جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت بڑے اضافے کے بعد آج کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 نومبر 2025): سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد آج کمی واقع ہوئی ہے۔

سونے کی فی تولہ 1000 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے ہوگئی، 10 گرام سونا 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 72 ہزار 738 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب، 10 ڈالر کی کمی سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4124 ڈالر کا ہوگیا۔

گزشتہ روز آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا تھا کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

اسی طرح 10 گرام سونا 5065 روپے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں