تازہ ترین

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت میں فی تولہ 750 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 131750 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر ملک میں سونا کی فی تولہ قیمت 750 روپے بڑھ گئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے اضافے کے بعد فی تولہ نئی قیمت 131750 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 643 روپے اضافہ کے بعد 112954 روپے ہوگئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پرعالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر اضافہ ہوا اور 1957 ڈالر فی اونس پر کاروبار بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ عالمی سطح پر بھی سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر کم ہوئی تھی

Comments