جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (25 نومبر 2025): پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک دن مستحکم رہنے کے بعد آج ہزاروں روپے بڑھ گئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں آج یکدم 7700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کے نئے نرخ 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے ہوگئے، 10 گرام گولڈ 6601 روپے اضافے سے 3 لاکھ 74 ہزار 281 روپے تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی خرید و فروخت پر بڑی پابندی ختم

دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 77 ڈالر اضافے سے 4142 ڈالر کا ہوگیا۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں