جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (28 نومبر 2025): پاکستان اور عالمی منڈی میں آج بھی سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر مستحکم ہے، اسی طرح 10 گرام سونا 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر برقرار ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 160 روپے بڑھ کر 5 ہزار 642 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4165 ڈالرز فی اونس پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی خرید و فروخت پر بڑی پابندی ختم

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تاہم چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں