پیر, جون 8, 2026
اشتہار

سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی ہزاروں روپے کمی

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز ہزاروں روپے کم ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت آج 5 ہزار 800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 4 ہزار 972 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ عالمی بازار میں 5 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 921 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز ملکی صرافہ میں ایک تولہ سونےکی قیمت میں 10 ہزار 500 روپےکی کمی ہوئی تھی جب کہ ایک روز قبل فی تولہ سونا 6 ہزار 300 روپے سستا ہوا تھا۔

رواں ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23 ہزار 300 روپےکمی ہوچکی ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں