اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کا بھاؤ 685 روپے اضافے سے 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے کے بعد 4349 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں