اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی 2400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔

اسی دس گرام سونے کی قیمت 2058 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 24 ڈالر بڑھ کر 4373 فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 62 روپے اضافے سے 6965 روپے ہوگئی ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں