پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(12 دسمبر 2025): پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب جا پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 10 ہزار 700 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 9 ہزار 174 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 456 روپے میں پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 174 ڈالر بڑھ کر 4,319 ڈالر پر پہنچ گیا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیزی اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ بتایا جارہا ہے۔

خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں