اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2830 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2830 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2547 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 543 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قیمت 28 ڈالر اضافے کے بعد 4326 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

 یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں