اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4370 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونا 3933 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 43 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 4219 ڈالر ہوگیا ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 200 روپے اضافے سے 7279 روپے ہوگئی ہے۔

 یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں