پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کا بھاو 858 روپے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی قدر 10 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 700 ڈالر ہوگیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔
Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


