پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونا 515 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 4539 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی اس بڑی تبدیلی اور روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ سے مقامی بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں یکدم کریش ہوئی ہیں، جس سے مارکیٹ میں خریداری کے رجحان میں تیزی آنے کا امکان ہے۔
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


