ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 3300 روپے کم ہوگئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 1 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونا 2829 روپے کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 8 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 33 ڈالر فی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 4792 ڈالر ہوگئی، 70 روپے کی کمی سے چاندی کی فی تولہ قیمت 8444 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں