ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

سونے کی قیمت میں ایک دن کی کمی کے بعد پھر اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2057 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 713 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 24 ڈالر اضافے کے بعد 4018 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

دوسری جانب فی تولہ چاندی بھی 41 روپے اضافے کے ساتھ 6 ہزار 70 روپے کی ہوگئی ہے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں