منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہوکر 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیت میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 3740 ڈالر فی اونس رہی۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کم ہوکر 3 لاکھ 96ہزار 800 روپے تھی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں