عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت مستحکم رہی جبہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 178 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5لاکھ 40ہزار 562روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 63ہزار 444روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے کے اضافے سے 9ہزار 474 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 232روپے کے اضافے سے 8ہزار 122روپے کی سطح پر آگئی۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


