پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں دو روز کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3122 روپے اضافے سے 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے کا ہوگیا۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا اور سونے کی قیمت 37 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4007 فی اونس کی سطح تک آگئی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 90 روپے اضافے سے 5112 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں