پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کمی سے تین لاکھ 78 ہزار 825 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی،س ونا 19 ڈالر کی کمی سے فی اونس 4195 ڈالر پر آگیا۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
چاندی کی فی تولہ قیمت 6102 روپے پر مستحکم رہی ہے، 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 5231 روپے پر برقرار رہی۔
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


