ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 9100 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 7799 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور سونا 91 ڈالر کم ہوکر 4083 ڈالر فی اونس رہا۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں