سونے کی فی تولہ قیمت قیمت میں مسلسل چھٹے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 370 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر اضافے کے بعد 2715 ڈالر فی اونس رہا۔
گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے رہی تھی۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔