پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے اضافہ کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1800 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 470 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 661 ڈالر فی اونس رہی۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوکر 2لاکھ 75 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے رہا تھا۔
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔