ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت 2 روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2315 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، 27 ڈالر کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 4747 ڈالر ہوگئی۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

 سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے بڑھ کر 8525 روپے ہوگئی۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں