منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 87 روپے اضافے سے 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 36 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 3387 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں