بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہوکر 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ہے، سونا 10 ڈالر کم ہوکر 4208 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کمی واقع ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں