عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2635 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے مستحکم رہی۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


