پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافے کا رجحان رہا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد تین لاکھ 57 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1971 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 21 ڈالر اضافے کے بعد 3345 ڈالر فی اونس رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 3200 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں