جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی قیمت تین روز کے مسلسل اضافے کے بعد کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 7 ڈالر کم ہوکر 3365 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں