The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 130 روپے اضافے سے 96 ہزار 880 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قدر 9 ڈالر اضافے سے 1853 ڈالر فی اونس رہی۔

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 160.61 سے کم ہوکر 160.50 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 257 روپے اضافے سے 96 ہزار 750 روپے رہی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں