تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینو فیکچرررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے سے 96 ہزار 579 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 07 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، سونا 1873 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 138 روپے اضافے سے 96 ہزار 536 روپے رہی تھی۔

ڈالر کی قدر میں کمی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں تین پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 160.71 سے کم ہوکر 160.68 روپے پر بند ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 444 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس 42889 کی سطح پر بند ہوا جبکہ 22.56 ارب روپے مالیت کے 56 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -