اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، ڈالر مزید مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 256 روپے اضافے سے 96 ہزار 578 روپے رہی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا کاروباری ہفتے کے آغاز پر 8 ڈالر اضافے کے بعد 1838 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 160.33 سے بڑھ کر 160.52 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 350 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 556 روپے کمی سے 96 ہزار 322 روپے ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں