کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 4 سو روپے اضافے کے بعد دو لاکھ 39 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2915 روپے اضافے سے 2 لاکھ 5 ہزار 590 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 7 ڈالر اضافے سے 1945 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2900 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑے ہیں، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا2 لاکھ36 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا تھا۔