ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر، پاکستان میں کتنا مہنگا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (21 جنوری 2026): بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے اور آج قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

قیمتی معدنی دھات سونے کی قیمت کو دنیا بھر میں پَر لگے ہوئے ہیں اور ہر آنے والا دن اس کی قیمت میں اضافہ کر رہا ہے۔ آج بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک روز میں 152 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس 4865 ڈالر (13 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) پہنچ گئی ہے۔ جو اب تک تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی 94.49 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

جہاں تک بات ہے کہ پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت کی تو مقامی مارکیٹ میں منگل 20 جنوری کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 235 تک جا پہنچی ہے۔

آج عالمی سطح پر ریکارڈ اضافے کے بعد امکان ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے تک جا پہنچے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں