پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ سونا کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج کمی دیکھنے میں آئی، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوکر 4 لاکھ 22 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا قیمت بھی کم ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 230 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی کا رجحان رہا اور سونے کی قیمت میں چند ڈالرز کی کمی نوٹ کی گئی۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔


