منگل, جون 16, 2026
اشتہار

سونے اور چاندی کی قیمتیں گر گئیں، کتنا سستا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (3 جون 2026): پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی اور ملکی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے دونوں دھاتیں سستی ہو گئی ہیں۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 86 ڈالر کمی ہوئی جس سے ایک اونس سونا 4454 ڈالر کا ہو گیا۔

اس کمی کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑا اور ملک میں بدھ کے روز ایک تولہ سونے کی قیمت 8600 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔

اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیمت 7373 روپے کم ہو کر چار لاکھ ایک ہزار تیس روپے ہو گئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 259 روپے کمی واقع ہوئی اور نئی قیمت 7894 روپے پر آ گئی ہے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں