The news is by your side.

Advertisement

ملک میں سونے کی نئی قیمت کیا رہی؟ روپیہ تگڑا ہوگیا

کراچی: عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر میں اضافے کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 550 روپے پر برقرار ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر بھی ایک لاکھ 7 ہزار 639 روپے پر برقرار ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 7 ڈالر اضافے سے 1834ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔


مرکزی بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے کم ہوکر 174 روپے 87 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 174 روپے 89 پیسے تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں