جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

سونا تلاش کرنے والے افراد ریت تلے دب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک (16 نومبر 2025): دریائے سندھ کے کنارے سونے کی تلاش کرنے والے افراد کو سونا نہ مل سکا مگر موت مل گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دریائے سندھ اٹک کے قریب چار افراد دریا کے کنارے پر سونا تلاش کر رہے تھے۔ مگر قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔ انہیں سونا نہ مل سکا، مگر موت مل گئی۔

سونے کی تلاش کرنے والے افراد پر ریت کا ٹیلا گر پڑا، جس کے تلے دب کر دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ دو زخمی ہو گئے۔

پولیس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور ریسکیو ٹیموں کی مدد سے ریت کے ٹیلے تلے دبے افراد کو نکال کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیان اور زخمی افراد دریا کے کنارے سونے کی تلاش کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں کان کنی اور سونے کی تلاش پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

خیبرپختونخوا : غیر قانونی کان کنی پر 60 روز کیلئے پابندی عائد

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں