پیر, جون 15, 2026
اشتہار

کراچی میں اسمگل شدہ سونا اور چاندی فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (8 مئی 2026): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسمگل شدہ سونا اور چاندی فروخت کرنے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کراچی کے علاقے صدر میں ٹی جی ایم گولڈ بولین پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کے خلاف کارروائی کی گئی، اس کے کمرشل آؤٹ لیٹ، فیکٹری اور رہائشی یونٹ پر چھاپے مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ پر سونا اسمگل کیس میں کروڑوں روپے جرمانہ

ایف آئی اے کے مطابق کارروائی میں 5542 تولہ چاندی اور 40 تولہ سونا برآمد کیا گیا، چھاپوں میں مشینری اور اہم شواہد قبضے میں لیے گئے، اسمگل شدہ چاندی پگھلا کر غیر ملکی ہال مارکس مٹا کر مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تھی۔

ترجمان نے بیان میں مزید بتایا کہ 6 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد کی سونا چاندی اور قیمتی دھاتیں ضبط کی گئیں، ملزمان طارق محمود، جاوید خان و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں