نئی دہلی: بھارت کے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے دو کارروائیاں کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے مالیت کا سونا چرانے والے ماں بیٹے سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) اور کسٹم حکام نے بھارت کے ضلع ڈارجیلنگ میں پیر کے روز ایک مکان پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں چار افراد گرفتار ہوا۔
چھاپے کے نتیجے میں ماں اور بیٹا بھی گرفتار ہوئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 25 کلو سے زائد چوری شدہ سونا برآمد کیا۔ڈی آر آئی حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد کیے جانے والے سونے کی قیمت 10.6 کروڑ روپے بنتی ہے۔
گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزمان کو آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سونا غیر قانونی طریقے سے اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ پولیس نے قبضے سے 101 سونے کے بسکٹ اور 9 اینٹیں برآمد کیں۔ عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
قبل ازیں ڈی آر آئی نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لیا جن کے قبضے سے 1 کروڑ 38 لاکھ 7 ہزار ڈالر کی رقم برآمد کی۔