تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

دبئی سے بھارت آنے والے مسافروں کے قبضے سے کیا برآمد ہوا؟

بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ہوائی اڈے پر تعینات اہلکاروں‌ نے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں قائم بین الاقوامی ہدائی اڈے ’چوہدری چرن سگھ‘ پر کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے کارروائی کر کے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

حکام کے مطابق دبئی سے آنے لکھنؤ آنے والے آنے پانچ مسافروں کے قبضے سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے مالیت کا سونا برآمد ہوا۔

کسٹم اہلکاروں کے مطابق مسافروں سے جب سونا لانے کی قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو اُن کے پاس ڈیوٹی ادائیگی کا کوئی ثبوت نہیں تھا، جس کے بعد اُن کو حراست میں‌ لے کر تفتیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جب مسافر وضاحت پیش کرنے میں ناکام رہے تو اہلکاروں نے کسٹم دفعات کے تحت سونے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے ضبط کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر کسٹمز نہاریکا لکھا نے بتایا ’دبئی سے لکھنؤ ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کے قبضے سے 3 کلو 191 گرام سونا برآمد ہوا، جس کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 61 لاکھ 21 ہزار 859 بھارتی روپے ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مسافر نے سونے کو سلنڈر، سرکلر شکل اور رولر اسکیٹس کی باڈی میں چھپایا تھا۔ سونا اسمگل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں