فیصل آباد : جیولری شاپ پر چوری کی بڑی واردات میں چور سونے سے بھری تجوری ہی اٹھا کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے سمن آباد علاقے میں ایک جیولری شاپ پر چوروں نے تالے توڑ کر واردات کی اور دکان میں موجود لوہے کی الماری نہ کھلنے پر اسے موٹر سائیکل پر رکھ کر لے گئے۔
الماری میں تقریباً 20 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقد موجود تھے، پولیس نے تھانہ سمن آباد میں چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم چوروں کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ، جس میں دو ماسک پہنے چور دکان کی تلاشی لیتے اور لوہے کی الماری اٹھا کر موٹر سائیکل پر رکھ کر فرار ہوتے نظر آ رہے تھے۔
فوٹیج میں ایک چادرپوش چور کو کیمرے کا رخ موڑتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، اور موٹر سائیکل گرنے کے باوجود چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


