The news is by your side.

Advertisement

امریکی کھانوں کے مزے کراچی میں

کراچی: کلفٹن کے معروف شاپنگ مال میں امریکہ کے مشہور برانڈ ’’گولڈن چِک ریسٹورینٹ‘‘ کا افتتاح کردیا گیا.

تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے معروف شاپنگ مال میں امریکہ کے مشہور فوڈ چین برانڈ ’’ گولڈن چک ریستوران‘‘ کی برانچ کا افتتاح امریکی کونسل جرنل برائن ہیتھ نے کر دیا گیا،افتتاحی تقریب میں امریکن کونسل جرن سمیت کریسنٹ فوڈز کے سی ای او نے خطاب کیا،جبکہ اس موقع پر شرکاء نے مسرت کا اظہار کیا.

golden-chicken open

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی کونسل جرنل برائن ہیتھ کا کہنا تھا کہ امریکااور پاکستان کے درمیان تجارت سالانہ پانچ ارب ڈالر ہے اوریہ ریسٹورنٹ نہ صرف دونوں ملک بلکہ اہلیان کراچی کے لیئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس موقع پر ’’گولڈن چک‘‘ کے تجارتی پارٹنر اور کریسنٹ اسٹار فوڈ کے سی ای او نعیم انور نے بھی تقریب سے خطاب کیا،اُن کا کہنا تھا کہ گولڈ ن چک ریسٹورنٹ میں شہریوں کو ذائقے سے بھرپور معیاری اور منفرد کھانوں کی وسیع رینج فراہم کی جائیں گی۔

golden chick ceremoney

اس سے قبل ریسنٹ اسٹارفوڈز کے ڈائریکٹر ایس ایم رافع نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ’’گولڈن چک ریسٹورنٹ بہترین برانڈہے اور امریکہ میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی فوڈ چین ہے۔

دیگرمقررین نے کاکہناتھاکہ کراچی میں کریسنٹ اسٹار فوڈ ز کے تحت گولڈن چک ریسٹورنٹ کاقیام عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان پراعتمادکی عکاسی کرتاہے

ریستوران کی افتتاح کےموقع پر آنے والے لوگوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورنٹ کے زریعے شہریوں کوامریکی کھانوں سے ہم آہنگ ہونے کاموقع ملے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں