جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

نایاب نسل کے سنہرے سانپ کا کامیاب آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ڈاکٹرز نے نایاب نسل کے سنہرے سانپ کا کامیاب آپریشن کردیا جس کے بعد اُسے نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع پوری کے بلاک ڈٰیلانگ سے سنہرے رنگ کا نایاب سانپ انتہائی زخمی حالت میں شہری کو نظر آیا تو اُس نے ریسکیو مددگار کو فون کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔

ریسکیو حکام نے اسے بھوبانیشور میں واقع جانوروں کے میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز تک پہنچایا جس کے بعد اُس کا باقاعدہ معائنہ کیا گیا اور ڈاکٹرز نے سرجری کا فیصلہ کیا۔

ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے زخمی سانپ کا آپریشن کیا جو کامیاب رہا۔ ویٹنری سائنس اینڈ اینیمل کالج کے پروفیسر اور سرجن ڈاکٹر آئی ناتھ کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے ریڈیو گرافی کے ذریعے سانپ کے  اندرونی زخم دیکھے جو بہت ہی گہرے تھے‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ سانپ کے پھیپھڑے اور پھن بری طرح متاثر تھے جس کے بعد ہم نے آپریشن کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر آئی ناتھ کے مطابق ہمارے لیے آپریشن کا تجربہ بہت مشکل تھا کیونکہ سانپ بالکل مردار تھا البتہ اپنے طور پر ٹیم نے کوشش کر کے اس مرحلے کو عبور کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سانپ کی کامیاب سرجری ہوچکی اور اب اُسے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لیے نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سانپ کو ابھی ادویات دے کر بے ہوش کیا ہوا ہے البتہ وہ جلد مکمل ہواس میں ہوگا جس کے بعد اُس کی طبیعت کو دیکھ کر مستقبل کا کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں