تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی اچانک زمین نے نگل لی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

‌اگر آپ پارکنگ ایریا میں گاڑی صحیح پارک کریں لیکن کچھ دیر بعد گاڑی کنویں میں ڈوبی ہوئی ملے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا، ایسا ہی ایک واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں زمین پر کھڑی گاڑی اچانک کنویں میں ڈوب گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں کھڑی گاڑی اچانک سڑک میں دھنسنے کے حیران کن واقعے نے دیکھنے والوں کو خوفزدہ کردیا کہ آخر کس طرح اتنی بڑی گاڑی اچانک کنویں میں ڈوب گئی۔

گاڑی زمین کے نیچے کنویں میں ڈوبنے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر زمین میں دھنس چکا ہے اور پھر آہستہ آہستہ پوری گاڑی زمین کے نیچے پانی میں ڈوب گئی۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ممبئی کے علاقے گھاٹکوپر میں سوسائٹی نے رہائشیوں کی گاڑیاں کھڑی کرنے کےلیے کنویں کے اوپر سلیب رکھ کر بند کرکے اسے پارکنگ ایریا بنادیا تھا۔

ممبئی میں ہونے والی مون سون بارشوں کے سبب کنویں پر رکھا سلیب ٹوٹ گیا اور اوپر کھڑی گاڑی اچانک پانی میں ڈوب گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پنکج مہتا نامی شخص کی ملکیت تھی، جو سوسائٹی کا رہائشی تھا، ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے خوفناک حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -