The news is by your side.

Advertisement

وکلا برادری کی فلاح و بہبود کیلئے احسن اقدام

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وکلا برادری کی فلاح و بہبود کے لیے احسن اقدام اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 90شاہراہ قائد اعظم پر بارایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ کے چیک دینے کی تقریب منعقد ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ و تحصیل بارایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ کے چیک دیئے۔

عثمان بزدار نے 51 بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کو 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ دی۔ بارایسوسی ایشنز نے گرانٹ ان ایڈ کے چیک دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت وکلابرادری کو اپنا دست و بازو سمجھتی ہے، مشکلات کے باوجود کورونا سے متاثرہ وکلاء برادری کی بھرپور مالی امداد کی، آئندہ بھی مدد جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بارایسوسی ایشنز کے لیے 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ آپ دوستوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، وکلا برادری کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اقدامات کئے جائیں گے، وکلاء برادری کو ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں