تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے بڑی خوشخبری

دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکی باشندوں کے لیے ’ٹو ٹوک‘ نامی موبائل ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کی مدد سے وہ اندرون اور بیرونِ ممالک بالکل مفت کال کرسکتے ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ’ٹوٹوک‘ ایپ انٹرنیٹ کی مدد سے چلتی ہے جس کے ذریعے صارف آڈیو ، ویڈیو کال اور پیغامات کا تبادلہ بھی کرسکتا ہے ، صارف کو ایپلیکشن استعمال کرنے کے کوئی اضافی پیسے نہیں دینے پڑیں گے کیونکہ  یہ عام موبائل ڈیٹا سے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹو ٹوک میں بیک وقت 20 نمبرز کانفرنس کال کرسکتے ہیں،  صارفین کے لیے یہ سہولت بھی بالکل مفت ہے، موبائل ایپ متعارف ہونے کے بعد بہت سے غیرملکی باشندوں نے اس پلیٹ فارم کو جوائن کیا اور دیگر کمپنیوں کی سہولت ختم کروادی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں چلنے والی دیگر موبائل ایپ ماہانہ پچاس درہم فیس چارج کرتی جبکہ کال کے عوض ماہانہ 100 درہم اضافی رقم ادا کرنا پڑتی تھی۔

ٹوٹوک ایپلیکشن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی، گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے اسے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں غیر ملکی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے ، جو روزانہ یا ہفتے میں اپنے اہل خانہ سے خیر خیریت لینے کے لیے کالز کرتے جبکہ پیغامات کا تبادلہ تقریباً ہر دوسرے روز ہی ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -