تازہ ترین

عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

پاکستان اور سعودی عرب سے متعلق اچھی خبر!

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سے سعودی سفیر کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر بات جیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے سعودی پاک مضبوط روابط پر بھی روشنی ڈالی۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے ہیں، دونوں ممالک عالمی معاملات اور مسائل پر مشاورت سے کام کرتے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سفیر پاکستان بلال اکبر نے شہزادہ عبدالعزیز بن سعد سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک سعودی دوستانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے سفیر پاکستان مملکت میں موجود پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

Comments