جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں نجی اسکولز کا فیسوں سے متعلق مثالی اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں مختلف پرائیویٹ اسکولز نے فیس میں 10 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران معاشی صورتحال، کاروبار اور تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے بعض نجی اسکولوں نے طلبہ کو فیس کی مد میں ریلیف دے دیا۔

مملکت کے درجنوں نجی اسکولز نے سیکنڈ ٹرم کی فیس میں 10 سے 50 فیصد رعایت دیتے ہوئے والدین کو ریلیف سے متعلق پیغام کے ذریعے مطلع کیا ہے۔

نجی اسکولز کی جانب سے طلبہ و طالبات کے والدین اور سرپرستوں کو پیغام میں بتایا گیا ہے کہ سیکنڈ ٹرم کی فیس میں اسکولز اپنے طور پر کمی کر رہے ہیں۔

بعض اسکولوں نے فیسوں میں رعایت کو ماہانہ فیس سے مشروط کرتے ہوئے جلد از جلد ادائیگی کی صورت میں ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب والدین نے متعلقہ حکام سے اسکولوں کی بندش کی وجہ سے ماہانہ فیسوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کٹھن صورتحال میں فیسوں کی مد میں ریلیف دیا جائے یا پھر ان مہینوں کی فیس وصول کی جائے جس دوران اسکولز کھلے تھے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی خاطر حکومت نے احتیاطی تدابیر کے تحت اسکولز کو تاحکم ثانی بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے اسکولز مکمل طور پر بند ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں